اترپردیش میں ہونے والے ریاستی انتخابات کے پیش نظر آل انڈیا مجلس اے اتحاد مسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے تشہیر کے لئے ایک ویڈیو رتھ تیار کیا ہے جس کے ذریعہ ریاست کے مختلف علاقوں میں پارٹی صدر اسد الدین اویسی کی تقاریر کو دکھایا جائے گا۔
پارٹی
کے ریاستی صدر شوکت علی نے آج یہاں بتایا کہ ریاستی اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی پہلے ہی تقریبا 40 امیدواروں کو منتخب کر چکی ہے جبکہ 55 دیگر کو منتخب کیا جانا ہے۔
ویڈیو رتھ ان اسمبلی حلقوں میں گھومے گا جہاں پارٹی نے اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔